67
رشوت وصولی کیس: فواد چوہدری کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر نے…
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر نے کی۔
دورانِ سماعت فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے۔
عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے فواد چوہدری کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔