11 جُمادى الأولى / November 14

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے منفرد اور معنی خیز انداز میں قومی کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے محمد حفیظ نے بظاہر ایک اشارے والی ٹوئٹ کی ہے جس کے بارے میں لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ قربانی کے جانور حاضر ہوں۔

سابق کپتان نے اپنے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا اشارہ کھلاڑیوں یا منیجمنٹ یا پھر کس کی طرف ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

علاوہ ازیں محمد حفیظ نے اپنے ایک اور پیغام میں اعلیٰ عہدے داروں پر بھی تنقید کی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔