78
قومی ٹیم کی ماضی بھلا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی جانب پیش قدمی
پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کو بھلا کر اچھے آغاز کے ساتھ آج بڑے خواب کو پورا کرنے کا سفر شروع کرے گی۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کے لیے رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا، اس…
پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کو بھلا کر اچھے آغاز کے ساتھ آج بڑے خواب کو پورا کرنے کا سفر شروع کرے گی۔
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم کے لیے رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا، اس مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے امریکا آنے سے قبل پاکستان ٹیم نے 2024ء کے آغاز میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی سیریز کھیلی تھی جہاں اس کو چار ایک سے شکست ہوئی تھی۔
رواں سال جنوری میں اس شکست کے بعد اپریل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو دو سے برابر رہی تھی۔
یہاں قابل ذکر بات یہ تھی کہ اس دورے میں نیوزی لینڈ کی نسبتاً کمزور ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا پھر بھی پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے میں ناکام رہی تھی۔
بعدازاں مئی میں پاکستان ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کیا جہاں پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ یہ کہہ کر شروع ہوگیا کہ ورلڈ کپ سے چند دن پہلے آئرلینڈ سے یہ شکست بہت ہی خطرناک لمحہ ہے تاہم پاکستان ٹیم نے سیریز کے دیگر 2 میچز جیت کر تنقید کے ابلتے لاوے کو ٹھنڈا کردیا۔
اس کے فوری بعد قومی ٹیم 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ گئی جہاں دو میچ بارش کی نذر ہوگئے جبکہ بقیہ دو میچ پاکستان ٹیم نہ جیت سکی۔
یوں پاکستان ٹیم ماضی قریب میں خاطر خواہ پرفارمنس کا سہارا لیے بغیر اب ورلڈ کپ میں سفر کا آغاز کرنے لگی ہے۔
بڑے ایونٹس میں اور میچ والے دن ٹیم اور کھلاڑیوں کی ماضی کی پرفارمنس کا عمل دخل نہیں ہوتا اسی لیے پاکستان ٹیم سے اس مرتبہ شائقین اور مداحوں نے زیادہ امیدیں باندھ رکھی ہیں اور یہ تو سب ہی کو معلوم ہے!! پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔۔۔ !!
گزشتہ روز ڈیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، فاسٹ بولنگ پر بھروسہ ہے، یہاں فاسٹ بولرز اچھا پرفارم کررہے ہیں۔