11 جُمادى الأولى / November 14

سلام آباد: ملک کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور  دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ  وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور  فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 آسامیوں پر بھتی کی جائے گی۔

وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی 13 اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجرا کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔