78
معاملہ فہم اور دھیمے مزاج کے اسپیکر کا جارحانہ انداز
دھیمے مزاج اور معاملہ فہم قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تمام وقت جارحانہ موڈ میں نظر آئے. صدر خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، پی پی اراکین کا احتجاج ، سپیکر نے کہا کہ ایکشن دکھی دل سے لونگا،یہ ناگزیر ہوچکا ، ایوان کے ارکان جو…
دھیمے مزاج اور معاملہ فہم قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تمام وقت جارحانہ موڈ میں نظر آئے.
صدر خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، پی پی اراکین کا احتجاج ، سپیکر نے کہا کہ ایکشن دکھی دل سے لونگا،یہ ناگزیر ہوچکا ، ایوان کے ارکان جو ہمیشہ انہیں عاجزانہ مسکراہٹ کے انداز میں ہاؤس کی کارروائی چلاتے دیکھتے آئے ہیں ان کیلئے بھی سپیکر کی چیئر پر سردار ایاز صادق کا یہ مختلف انداز تھا جس کا ایک پس منظر بھی تھا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایوان میں ہونیوالی کشیدگی، اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر تلخی یا پھر خود انکی کسی رکن سے ناراضی کی صورتحال میں وہ اجلاس کے دوران ہی اپنے چیمبر میں معاملہ فہمی سے مسئلہ حل کر لیتے ہیں.
جمعہ کو اجلاس کی کارروائی کے دوران پوائنٹ آف آرڈرز دیئے جانے پر بھی انہوں نے اپوزیشن اور اتحادی حکومت کے ارکان کے درمیان قدرے سخت رویہ رکھا اور دونوں جانب کے ارکان کو وقت دینے میں توازن کیساتھ ساتھ پوائنٹ آف آرڈر پر تقریر کرنے کے خواہشمندوں کو تنبیہہ بھی کرتے رہے۔