112
دبئی میں بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پر مصباح الحق اور کامران اکمل پھنس گئے
دبئی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سابق پاکستانی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ سابق کپتان مصباح الحق اور کامران اکمل براستہ دبئی امریکا جارہے تھے جہاں ان دونوں کو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسٹاف سے بات کرنے کے لیے…
دبئی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سابق پاکستانی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔
سابق کپتان مصباح الحق اور کامران اکمل براستہ دبئی امریکا جارہے تھے جہاں ان دونوں کو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسٹاف سے بات کرنے کے لیے آدھا دن لاٸن میں کھڑا رہنا پڑا۔

دوسری جانب کامران اکمل نے بھی سوشل میڈیا پر نجی ایٸر لائن کی سروس پر افسوس کا اظہار کیا۔









