67
بلاول وزیراعظم نہ بنے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقاتوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔…
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقاتوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔
زرداری سب کچھ نچوڑ لیں گے، ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے، فیصل واوڈا
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، سی ای سی کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے، بہت سے چیلنجز ہیں جن کا حکومت کو سامنا ہوگا۔ اگلی حکومت بہت مسائل کا شکار بھی ہوگی، اس کے پاس اکثریت بھی نہیں ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم نہ بننے کی صورت میں پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ پی ڈی ایم پارٹ ٹو آتی ہے تو میرے خیال میں اچھے طریقے سے نہیں چل سکتے۔
مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد ، پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم ن لیگ کی پنجاب میں حمایت کرتے ہیں تو ن لیگ بلوچستان میں ہماری حمایت کرے۔ سی ای سی میں فیصلہ ہو گا کہ سندھ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔