67
نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں ناکام
نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود شکست کا شکار ہو جانے کے خدشے سےدوچار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ کے سابق وزیر اعظم وزیراعظم انتخابات…
نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود شکست کا شکار ہو جانے کے خدشے سےدوچار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ کے سابق وزیر اعظم وزیراعظم انتخابات کے دوران قومی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تاہم اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز شریف دونوں نشستوں پر مخالف امیدواروں سے ہزاروں ووٹ پیچھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے لاہور اور مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہزاروں ووٹوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔
این اے 15 مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب 73 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ نواز شریف 62 ہزار ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
جبکہ این اے 130 لاہور میں پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 27 ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے اور نواز شریف 20 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی فتح کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی شہزاد اقبال نے انکشاف کیا کہ واز شریف کی الیکشن وکٹری اسپیچ کا پلان منسوخ ہو گیا، ن لیگی قیادت مایوس ہو کر ماڈل ٹاون کے مرکزی دفتر سے واپس چلے گئی۔