12 جُمادى الأولى / November 15
Download (21)

نواز شریف ، شہباز شریف قومی اسمبلی کیلئے’’ شیر‘‘ پرمہر نہ لگا سکیں گے، حمزہ شہباز بھی محروم ، این اے 128میں تینوں عقاب نشان پر عون چوہدری کو ووٹ دینگے.

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا ووٹ اپنی ہی پارٹی کے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ پر کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

نورمیڈیا
وزیراعظم کون؟ فیصلہ کُن گھڑی قریب

نواز شریف اور شہباز شریف کا ووٹ این اے 128 لاہور میں رجسٹرڈ ہے۔جہاں مسلم لیگ (ن) کا قومی اسمبلی کیلئےکوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا کیونکہ( ن) لیگ نے یہاں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن کا انتخابی نشان عقاب ہے۔

اس طرح نواز شریف اور شہباز شریف قومی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ شیرکے نشان پرکاسٹ نہیں کرسکیں گے تاہم صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 161 میں (ن )لیگ کے امیدوار عمر سہیل حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح حمزہ شہباز کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور وہ بھی قومی اسمبلی کا ووٹ عقاب کے نشان پر کاسٹ کریں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جب کہ شہباز شریف این اے 123 لاہور ، این اے 132قصور اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن میں امیدوار ہیں ۔