12 جُمادى الأولى / November 15
Ecp Dec 20

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے تاہم سائز چھوٹا ہے، سیکورٹی خدشات کے باوجود انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے، انٹرنیٹ بند کرنیکی تجویز نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق صورتحال پرغور کے لیے ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہوا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ جن حلقوں پر حکم دے چکی ان کے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم آج کے بعد کسی حلقے سے متعلق فیصلہ آیا تو اس حلقے میں الیکشن ملتوی کیے جائینگے۔

الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی مزید چھپائی کی گنجائش ختم ہو گئی کیونکہ خصوصی فیچرز والا کاغذ ختم ہو گیا جبکہ پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد بھی پوری ہوچکی ۔