98
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری دے دی
توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نےانہیں تحویل میں لے لیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب…
توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نےانہیں تحویل میں لے لیا۔
احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔