2
فیصل آباد: خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر پھیلانے کے الزام میں ملزم گرفتار
فیصل آباد: جھنگ میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور ان کی جعلی نازیبا تصاویر تیار کرکے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق سائبر کرائم سے متعلق تفتیشی ادارے نے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں…
فیصل آباد: جھنگ میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور ان کی جعلی نازیبا تصاویر تیار کرکے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق سائبر کرائم سے متعلق تفتیشی ادارے نے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کا محلہ دار ہے اور دوستی سے انکار پر اس نے مبینہ طور پر خاتون کی جعلی نازیبا تصاویر تیار کرکے اپنے ساتھیوں اور خاتون کے اہلِ خانہ تک پہنچائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے موبائل فون سے مبینہ طور پر تصاویر اور دیگر متعلقہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جسے تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تفتیش کے لیے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف عائد الزامات کا حتمی تعین قانونی کارروائی اور شواہد کی روشنی میں ہوگا۔














