2
پنجگور کے نوجوان شہاب کی رضاکارانہ سرینڈر، حکام کا نوجوانوں کو ریاست سے وابستہ ہونے کا پیغام
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا۔ اس موقع پر حکام نے کہا ہے کہ ریاست واپس آنے والے نوجوانوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور دیگر نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں منعقدہ پریس…
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا۔ اس موقع پر حکام نے کہا ہے کہ ریاست واپس آنے والے نوجوانوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور دیگر نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موجود بعض نوجوانوں کو ورغلایا گیا ہے۔ ایسے نوجوانوں کو واپس آ کر ریاست کے ساتھ وابستہ ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ریاست کی جانب سے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر سرینڈر کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 300 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے جا چکے ہیں۔ دہشت گرد مختلف طریقوں سے حملوں کی کوشش کرتے ہیں، تاہم محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنے کی ترغیب دی جاتی رہے گی۔














