100
اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کارکن کو جیل بھیج دیا گیا
کینٹ کچہری لاہور کی عدالت کی جانب سے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے آج انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی…
کینٹ کچہری لاہور کی عدالت کی جانب سے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے آج انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔








