67
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے: عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔ ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں میاں نوازشریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ ہے، اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔