98
لاپتا بلوچ طلبا کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتہ طلبا کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو دوبارہ طلب کر لیا۔ بلوچ لاپتہ طلبا کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اپنے ملک کے شہریوں کو ریکور کرنے کے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتہ طلبا کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو دوبارہ طلب کر لیا۔
بلوچ لاپتہ طلبا کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہوئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اپنے ملک کے شہریوں کو ریکور کرنے کے لیے دو سال لگے، ان کے خلاف لڑائی جھگڑے، نارکوٹکس سمیت کسی قسم کا کوئی کیس نہیں، مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں، 24 ماہ میں ابھی تک تمام بچوں کو ریکور نہیں کر سکے۔