67
پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے رضامند
پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، صدر مملکت…
پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گی، وزیرِ اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔
پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔