11 جُمادى الأولى / November 14
Untitled 1 204

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنانے کی جنگ میں آصف زرداری سب کچھ نچوڑ لیں گے، مسلم لیگ ن کا یہ آخری اقتدار ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں جو کچھ ہوا، کوئی نئی چیز نہیں، اس الیکشن کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے، وہ اس گیم کے ماسٹر ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے علاوہ سب کچھ نچوڑ لیں گے۔ ن لیگ کا یہ آخری اقتدار ہے، اسکے بعد یہ اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

شہباز شریف کی آصف زرداری سے اہم ملاقات

نئے وزیراعظم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے کسی نامزد کردہ رہنما کو ملے گا، شاید شہباز شریف ہوں۔ اگر نواز شریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان وفاق میں تو حکومت نہیں بنا سکتے، چاند پر ضرور حکومت بناسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پتہ کرنا ہوگا پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا؟ وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان آج اس حالت میں پہنچا، وہ کون ہے جنہوں نے آئین و قانون کی ٹھیکیداری اٹھائی ہوئی ہے۔