67
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر…
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔