67
سندھ ہائی کورٹ: این اے 241 کا نتیجہ 13 ووٹ لینے والے آزاد امیدوار نے چیلنج کردیا
کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی ساؤتھ 3 کی اس نشست پر غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اس نشست پر پاکستان تحریک…
کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی ساؤتھ 3 کی اس نشست پر غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تاہم اس نشست پر 13 ووٹ لینے والے آزاد امیدوار جاوید چھتاری کی جانب سے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فارم 47 کو عدالت کالعدم قرار دے۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گتنی کا حکم دے