1 ذوالقعدة / April 29
L 1318735 125017 Updates

فردوس عاشق نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ان کے اس تھپڑ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ سیالکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے اہلکار سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔

فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقے سے صرف 10,655 ووٹ ملے تھے

Tags