67
الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں
راولپنڈی( نور میڈیا)ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اوووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں لا ٰہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے پاکسان تھریک…
راولپنڈی( نور میڈیا)ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اوووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں لا ٰہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے پاکسان تھریک کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے آبائی ھلقیمیں ووٹ کاسٹ کر دیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا کہ الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں، انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک وشبہات ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہپی ٹی آئیورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھے، بانی چیئرمین عوام کے خاطر جیلمیں ہیں ، اکثریت کو اقلیتمیں بدلنے سے بہت نقصان ہو جائے گا۔
جب کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کیا۔نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ملک سے بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا۔ رعونیت ،گالم گلوچ اور قوم کو ورغلانے کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے حلقہ 241 میں بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی ذاتی رائے طلب کی ہے اس لیے یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔عارف علوی نے کہا کہ ہم ایک خاندان کے طور پر اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔