67
انتخابات 2024: ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج آنا شروع ہوگئے
ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا جس کے ساتھ ہی پہلا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ این اے 43: این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ…
ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا جس کے ساتھ ہی پہلا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔
این اے 43:
این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 46:
این اے 46 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ کے انجم عقیل خان 101 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عامر مسعود مغل 36 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔
این اے 48:
این اے 48 پر 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری 125 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر 38 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 103:
این اے 103 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد علی سرفراز 530 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اکرم انصاری 351 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 148:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 522 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 151:
مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 341 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 157:
این اے 157 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سید ساجد مہدی 332 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بلال اکبر بھٹی 234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 172:
این اے 172 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار جاوید اقبال وڑائچ 340 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میاں امتیاز احمد 280 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 188:
این اے 188 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے حفیظ الرحمان خان دریشت 301 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار سردار احمد خان دریشت 288 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 202:
این اے 202 پر 305 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 4621 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 1500 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 234:
این اے 234 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار فہیم خان 135 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے معین امیر پیرزادہ 96 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 258:
این اے 258 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نیشنل پارٹی کے پلائیں 99 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میر اسلم بلیدی 89 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔