11 جُمادى الأولى / November 14
Download (29)

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے انٹرنیٹ کی بندش کو غیردانشمندانہ اقدام قرار دے دیا۔

نہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے انتخابات پر بہت سے سوالات کھڑے ہوں گے، میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے’۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، دہشتگردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، الیکشن کےاتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں’۔