1 ذوالقعدة / April 29
08170231647ccbe

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے۔

موبائل فون سروس کی معطلی کے فیصلے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی تو جب دیر ہو چکی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور۔