67
پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ میرپور خان کے حلقے پی ایس 46 سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی شاہ کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے، الیکشن کمیشن…
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ میرپور خان کے حلقے پی ایس 46 سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی شاہ کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے، الیکشن کمیشن اور نگراں صوبائی حکومت فوری کارروائی کرے۔ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی شاہ کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے، الیکشن کمیشن اور نگراں صوبائی حکومت فوری کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے دفاتر اور امیدواروں پر پورے ملک میں حملے ہو رہے ہیں، اس سے پہلے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں بھی ہم پر حملے کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی امیدواروں کو انتخابات سے نکالنے کے لیے تواتر سے نشانا بنایا جا رہا ہے، ہم وہ جماعت ہیں جسے کارساز جیسے حملے نہیں ڈرا سکے، ہمارے امیدوار اور ووٹرز اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبراتے۔
واضح رہے کہ میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ایس ایس پی نے کہا تھا کہ ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر 4 گولیاں ماری گئیں، ایک گولی گاڑی کے شیشے پر لگی، ذوالفقار شاہ کی گردن پر شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں۔