98
این اے 119 میں میرے کاغذات تاخیر سے منظور ہوئے ، لوگ شہزاد فاروق کو ووٹ دیں ، صنم جاوید
پی ٹی آئی کی گرفتار رہنما صنم جاوید نے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات واپس لینے کی وجہ بتا دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے صنم جاوید سے سوال کیا کہ آپ نے 119 سے کاغذات واپس کیوں لیے۔ جس پر انہوں نے قیدی وین میں سے جواب دیتے…
پی ٹی آئی کی گرفتار رہنما صنم جاوید نے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات واپس لینے کی وجہ بتا دی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے صنم جاوید سے سوال کیا کہ آپ نے 119 سے کاغذات واپس کیوں لیے۔ جس پر انہوں نے قیدی وین میں سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے اور آزاد امیدوار شہزاد فاروق اس حلقے میں کافی انتخابی مہم چلا چکے ہیں۔
صنم جاوید کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ،دوسرے میں گرفتار
انہوں نے کہا کہ اگر میں بھی وہاں سے الیکشن لڑوں گی تو ووٹرز الجھ جائیں گے، میری امی اور میرے بچے شہزاد فاروق کے ساتھ الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔
صنم جاوید نے کہا کہ شہزاد فاروق کا انتخابی نشان ٹرائی سائیکل ہے، میری گزارش ہے کہ سب ان کو ووٹ دیں۔