5 صَفَر / July 30
1313695 2970523 Asad Q Updates

عمران خان کو پی ڈی ایم نے نہیں، امریکا نے ہٹایا ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان پی ڈی ایم نے نہیں بلکہ امریکا نے ہٹایا ہے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں کبھی عدم اعتماد کامیاب ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، اسی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی کرپشن نہیں کی، 2012 میں میرے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے غریب عوام سے صحت کارڈ ,چھین لیا، اقتدار میں آکر سب سے پہلے صحت کارڈ کو بحال کریں گے

Tags