26 رَبيع الأوّل / September 08

برطانیہ میں غیر قانونی اور مشتبہ نمبر پلیٹس کے استعمال کی روک تھام کے لیے نئی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو ملک بھر میں پولیس فورسز کے درمیان رابطے اور معلومات کے تبادلے میں کردار ادا کرے گی۔

حکام کے مطابق نیشنل روڈز پولیسنگ کوآرڈینیشن سینٹر کے ذریعے مختلف پولیس فورسز کے درمیان غیر قانونی نمبر پلیٹس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ایسی گاڑیوں اور نمبر پلیٹس کی نشاندہی کی جائے گی جنہیں جان بوجھ کر کیمروں سے چھپایا یا غیر واضح رکھا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق غیر قانونی نمبر پلیٹس جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

برطانوی حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی یا غلط نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئی پولیس ٹیم کے قیام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، معلومات کے تبادلے اور مختلف پولیس فورسز کے درمیان تعاون کے ذریعے غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کی روک تھام اور سڑکوں پر قانون کی عملداری کو بہتر بنانا ہے۔