118
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم بیان، بلوچستان کے مستقبل پر بڑا پیغام
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جبکہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی، جس میں…
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جبکہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی صورتحال، امن و استحکام اور ترقی سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہیں۔ نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں، اس لیے ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردِعمل کے ذریعے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ دشمن کے پروپیگنڈے کا جامع اور بلا جھجک مقابلہ کیا جائے گا جبکہ جھوٹے بیانیوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن اور استحکام کے ذریعے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ایسے عناصر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔








