98
سائبر کرائم ترمیمی بل: ابتدائی مسودہ تیار، سخت سزائیں تجویز
حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے، جس میں اہم ترامیم اور نئے اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔ بل کا مقصد ڈیجیٹل دنیا میں جھوٹی معلومات، نفرت انگیز مواد اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔ فیک نیوز اور جھوٹے مواد پر سخت کارروائی مسودے کے مطابق، جان بوجھ کر…
حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے، جس میں اہم ترامیم اور نئے اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔ بل کا مقصد ڈیجیٹل دنیا میں جھوٹی معلومات، نفرت انگیز مواد اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔
فیک نیوز اور جھوٹے مواد پر سخت کارروائی
مسودے کے مطابق، جان بوجھ کر جھوٹی معلومات یا فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ، کسی شخص، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا دیگر ریاستی اداروں کے خلاف خبریں یا دہشت پھیلانے والے مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے گا۔
ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کی تشکیل
بل کے تحت ایک نئی ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
:اختیارات
اتھارٹی سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔
ریاست، ریاستی اداروں، عدلیہ، فوج اور دیگر حساس معاملات پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مواد ہٹانے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔
مذہبی، نسلی، یا فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے مواد کو بھی فوری طور پر ہٹایا جا سکے گا۔