0
اسلام آباد: 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں دو ملزمان کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کم عمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں دو ملزمان کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کم عمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
دونوں ملزمان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد
عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن 22 کے تحت دونوں ملزمان کو 7، 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ سیکشن 24 کے تحت ہر ملزم کو مزید 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
اس طرح دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جس میں ہر ملزم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
اس کیس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو سزا سنائی۔ یہ فیصلہ کم عمر بچی کو بلیک میل کرنے کے معاملے میں سامنے آیا ہے۔














